پی ٹی آئی کو ایک اور جھٹکا، عائشہ گلالئی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

Ayesha Gulalai

Ayesha Gulalai

پشاور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کو ناز بلوچ کے بعد ایک اور جھٹکا، پی ٹی آئی ایم این اے عائشہ گلالئی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عائشہ گلا لئی نے کہا میں پارٹی چھوڑ رہی ہوں، پی ٹی آئی میں خواتین کی عزت نہیں کی جاتی، عمران خان کی وجہ سے ماؤں بہنوں کی عزتیں محفوظ نہیں ہیں، ہم پختون گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، عزت اور غیرت بہت چیز ہوتی ہے، کافی عرصے سے چیزوں کو برداشت کر رہی تھی۔

عائشہ گلالئی نے مزید کہا پریس کانفرنس میں تفصیلاً ہر چیز بتاؤں گی، آرٹیکل 62، 63 اخلاقی کرپٹ لوگوں پر بھی لاگو ہوتا ہے، پارٹی میں خواتین اور ورکرز کی عزت نہیں ہے، ورکرز کو کہا جاتا ہے یہ کسی کام کے نہیں، وکررز خواتین کی عزت اور کرپشن پر احتجاج کرتے رہے ہیں۔

عمران خان خود بنی گالہ بیٹھے ہوتے ہیں اور ورکرز لاٹھیاں کھاتے ہیں، انہوں نے مزید کہا ورکرز کی وجہ سے پارٹی آج تک یہاں پہنچی ہے، پی ٹی آئی پاکستان میں مغربی کلچر لانے کی کوشش کر رہی ہے، اسمبلی کی نشست نہیں چھوڑوں گی، وہ عوام کی امانت ہے، پی ٹی آئی کے وکررز میرے ساتھ ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا پی ٹی آئی جیسا ماحول کسی اور جماعت میں نہیں ہے، پتا کرتے ہیں عائشہ گلالئی کو کیا مسئلہ ہے، پرسوں کے جلسے میں بھی وہ موجود تھیں، پارٹی کو چھوڑنا ہے تو پہلے اپنی نشست چھوڑنا ہو گی۔

عائشہ گلالئی پی ٹی آئی کے ووٹوں سے ایم این اے بنی ہیں، روزانہ لاکھوں خواتین پی ٹی آئی کو جوائن کر رہی ہیں۔