پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے نو منتخب عہدیدارن کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حاجی سیف اللہ عبداللہ رحمان فرخ بشیر میاں احمد رشید اور دیگر کا خطاب۔

جدہ ( نوید فاروقی) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سعودی عرب کی تنظیم سازی راجہ نصیر ( باغ) صدر، سردار محمد شبیر (راولاکوٹ) نائب صدر، راجہ نعیم (مظفرآباد) نائب صدر، شعائر سلیمان (پونچھ ) جنرل سیکرٹری، محمد حیدر (پونچھ) سیکرٹری اطلاعات اور چوہدری محمد فاروق (مظفرآباد) سیکرٹری مالیات مقرر ہوئے۔ ان تقرریوں کا نوٹیفیکیشن پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی صدر ڈاکٹر لطف الرحمان نے جاری کیا۔ نوٹیفیکیشن دینے کی تقریب جدہ کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔

پاکستان تحریک انصاف انصافینز کے عہدیداران نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سئنیر نائب صدرحاجی سیف اللہ طاہر مغل نے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ قیادت کی طرف سے ملنے والی ذمہ داریوں کو بطور احسن نبھائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت ملک میں مک مکا کی سیاست اور کرپٹ پافیا کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے۔

اسی دوران بر سر اقتدار جماعت کے لوگوں کا پی ٹی آئی میں شامل ہونا خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر لطف الرحمن کی پی ٹی آئی کے لئیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انصافینز پینل کے عبداللہ رحمان نے تمام نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا آظہار کیا۔ اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف انصافینز کی جانب سے ریاض بڈانی ، فرخ رشید، میاں احمد بشیر قیصر جاوید اور انجینئر انیس نھے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے تمام نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انصافینز کے عہدیداران نے نو منتخب عہدیداران کو نوٹیفیکیشن دئیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب عہدیداران راجہ نصیر، شعائر سلیمان اور محمد حیدر نے کہا کہ ہم قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے یہ ذمہ داریاں ہمارے کاندھوں پر ڈالی ہم بطور احسن ان کو نبھانے کی بھرپور کوشش کریں گے اس کے علاوہ انھوں انصافینز پینل کو بھی شکریہ ادا کیا۔تقریب کے دیگر شرکاء میں مظفر احمد، یاسر، عبدالرزاق، نذر محمد، اصغر، عمران خان شامل تھے۔

News

News