تحریک انصاف کا آج اسلام آباد میں جلسہ، سخت سکیورٹی انتظامات

PTI Meeting Venue

PTI Meeting Venue

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف نے اسلام آباد میں میدان سجالیا، فاطمہ جناح پارک پارٹی جھنڈوں سے بھر دیا گیا۔ جلسے کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ عمران خان نے بھی جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔ تحریک انصاف کا اسلام آباد میں پاور شو آج ہوگا۔ ایف نائن پارک میں تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ ہرطرف پارٹی جھنڈے لہرا دیئے گئے۔

نغمے بھی گونجنے لگے۔ عمران خان نے بھی جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ کپتان کو اپنے درمیان دیکھ کر کھلاڑی جوش میں آگئے۔ خواتین ورکرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کچھ نے سیلفیاں بھی بنائیں، عمران خان کہتے ہیں لوگوں کو تبدیلی نظر آرہی ہے۔ پی ٹی آئی کے بیسویں یوم تاسیس پر سیکورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔ پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکار بھی ڈیوٹی دیں گے۔ جلسے کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم بھی بنایا گیا ہے۔ تحریک انصاف کا جلسہ کے حوالے سے اسلام آباد انتظامیہ نےسکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے۔

آٹھ ہزار سکیورٹی اہلکار فرائض سر انجام دیں گے۔ سرکاری املاک کو نقصان پہنچا تو مقدمہ جلسے کی انتظامیہ کے خلاف درج ہوگا ۔ تحریک انصاف کا اسلام آباد میں پاور شو ، سیکورٹی انتظامات سخت ، 8 ہزار سکیورٹی اہلکار ہوں گے تعینات۔ دفعہ 144 کے تحت ڈرون کیمرے اڑانے پر پابندی عائد ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی چھٹیاں منسوخ ۔ ہسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ۔ 23 اور 24 اپریل کو ریڈ زون کی سکیورٹی کے لیے 1800 پولیس اہلکاروں کیساتھ رینجرز بھی تعینات ہوگی جبکہ جلسہ گاہ میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ جلسے کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے۔

ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے بھی جامع پلان ترتیب دے دیا گیا ہے، دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اور تحریک انصاف کے تحریری ضابطہ اخلاق کے مطابق ایف نائن پارک اور شاہراہوں پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچا تو مقدمہ جلسے کی انتظامیہ کے خلاف درج ہوگا ۔ جلسہ رات دس بجے تک ختم کرکے گیارہ بجے تک ایف نائن پارک خالی کر دیا جائے گا۔