تحریک انصاف ڈی جے بٹ کی 11 کروڑ کی مقروض

D.J Butt

D.J Butt

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ڈی جے بٹ کی کروڑوں روپے کی مقروض ہو گئی۔

ڈی جے بٹ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دھرنے میں 126 روز تک ساؤنڈ سسٹم لگا رہا جس کے 6 لاکھ 50 ہزار روپے یومیہ بنتے تھے، دھرنے کا مجموعی بل 14 کروڑ روپے بنا لیکن پی ٹی آئی کو 20 فیصد رعایت دی جس کے بعد 12 کروڑ روپے کا بل بنا۔

ان کا کہنا تھا کہ رقم کی ادائیگی کے لئے عمران خان سے رابطہ کیا جس پر انھوں نے ایک کمیٹی تشکیل دی اور پھر مجھے 5 کروڑ 90 لاکھ روپے ادا کئے گئے لیکن دیگر رقم اب بھی باقی ہے۔

ڈی جے بٹ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے بقایاجات کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث معاشی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، رقم ادا نہ کی گئی تو تحریک انصاف کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے ڈی جے بٹ سے بات ہوئی ہے، معاملہ جلد حل کر لیں گے۔