تحریک انصاف نے پی پی 196 کے ضمنی انتخاب میں شکست کو تسلیم کر لیا

Shah Mehmood Qureshi

Shah Mehmood Qureshi

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں اپنی رہائشگاہ پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وہ ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کی شکست کو کھلے دل سے تسلیم کرتے ہیں اور مسلم لیگ (ن) کو مبارکباد پیش کرتے ہیں لیکن جاوید ہاشمی کو اس لئے مبارک نہیں دیتا کیونکہ وہ مسلم لیگ (ن) کا حصہ نہیں ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں حکومتی امیدوار کو سرکاری مشنیری کی مدد ہوتی ہے لیکن تحریک انصاف کی مقبولیت میں کوئی فرق نہیں پڑا۔

شاہ محمود نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی کارروائی جاری ہے۔ فیصلے کی پیشگوئی نہیں کر سکتا لیکن اگر دوبارہ الیکشن ہوئے تو تحریک انصاف انتخابات کے لئے تیار ہے۔