تحریک انصاف کو ہرا ہرا کر تھک گئے یہ کبھی جیت نہیں سکتے، مشاہد اللہ

Mushahid Ullah

Mushahid Ullah

اسلام آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی ہر وقت کی لڑائی جھگڑے کی منفی باتیں درست نہیں، آئیں دوستی کی بات کریں۔

گزشتہ روز پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ کہ تحریک انصاف کو ہرا ہرا کر تھک گئے ہیں، یہ کبھی جیت نہیں سکتے۔ تحریک انصاف کبھی مثبت بات کرتی ہی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر وقت لڑائی جھگڑے کی منفی باتیں درست نہیں، آئیں دوستی کی بات کریں اور مل کر ملک کی ترقی کے لئے کام کریں۔

سینیٹر مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کی طرف سے اشارے آ رہے ہیں کہ وہ مذاکرات کے لئے تیار ہیں، ہماری حکومت بھی مذاکرات کے لئے مکمل تعاون کرے گی۔