تحریک انصاف فیصل آباد سٹی کا پہلا مشاورتی اجلاس ڈاکٹر اسد معظم کے ڈیرہ پر ہوا

PTI  Faisalabad City Consultative Meeting

PTI Faisalabad City Consultative Meeting

فیصل آباد : تحریک انصاف فیصل آباد سٹی کا پہلا مشاورتی اجلاس 30 ستمبر رائیونڈ مارچ کے حوالے سے گزشتہ روز سٹی صدر ڈاکٹراسد معظم کے ڈیرہ پر منعقد ہوا جس میں شہر کے تمام صوبائی حلقوں اوریونین کونسلز کے عہدیداران نے شرکت کی۔

30 ستمبر کے جلسہ کے انتظامات کے حوالے سے سینئر عہدیداران پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ‘ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں فرخ حبیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 30 ستمبر کو لاہوررائے ونڈ میں تحریک انصاف ہر صورت جلسہ کرے گی حکومت نے اگرہمارے قافلوں کو روکااور کارکنوں کوگرفتار کرنے کی کوشش کی تو پھر شہر شہر ہر سڑک پر دما دم مست قلندر ہوگا انہوں نے کہا کہ حکومت کے منفی ہتھکنڈوں سے کارکن ہر گز نہیں گھبرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ -30 ستمبر کے جلسہ کا اعلان ہوتے ہی حکومت کے درباریوں کے ہوش اڑ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ملکی دولت لوٹنے والے کرپٹ حکمرانوں سے لوٹی ہوئی قومی دولت کی ایک ایک پائی واپس لیں گے’ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سٹی صدر ڈاکٹراسد معظم نے کہا کہ جلسہ میں شرکت کے لیے فیصل آباد سے ویگنوں اور بسوں کے ذریعے قافلے دن ایک بجے روانہ ہونگے اوررائیونڈ میں شام 4 بجے قائد تحریک عمران خان جلسہ عام سے خطاب کرینگے ۔ انہوں نے کارکنوں پر زوردیا کہ وہ یونین کونسلز لیول پر کارکنوں کو متحرک کریں اور قافلوں کی صورت میں جلسہ گاہ میں شریک ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بھرپور تشہیری مہم اورڈور ٹو ڈور عوامی رابطہ مہم بھی شروع کردی گئی ہے۔اجلاس میں-30 ستمبر کے جلسہ کے انتظامات کے حوالے سے انتظامی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس میں سینئر ممبران رضاالرحمن رضوی’ شکیل خان’ مصطفےٰ کمال پاشا’ ڈاکٹر حسن مسعود ‘ حسن نیازی’ رانا جاوید اشرف’ خالد شفیق ‘ میاں اوضی’ زاہد دبیر ملہی ‘طارق مجیداوردیگر شامل تھے اجلاس سے سید رضا الرحمن’ شکیل خان’ مصطفے کمال پاشا’ رانا جاوید اشرف’ ڈاکٹر حسن مسعود ‘ ڈاکٹر بشریٰ قیصر’ شہباز کسانہ’ جارج کلیمنٹ’ سید عبدالجبار اوردیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔ مشاورتی اجلاس میں ہر یونین کونسل سے عہدیداران نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔دریں اثناء تحریک انصاف کے راہنما کامران نیئرڈار نے پارٹی فنڈ کیلئے پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔