تحریک انصاف کا حکومت کو اپنے چھ رہنماؤں کیخلاف تحقیقات کا چیلنج

Naeem ul Haq

Naeem ul Haq

اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان کا آف شور کمپنی کا اعتراف پاناما لیکس کی کہانی میں نیا ٹویسٹ۔ ملزم نمبر ون کون ہے نئی بحث شروع۔ وزیر اطلاعات کی پریس کانفرنس ختم ہوئی تو پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق میدان میں اترے۔ جوابی پریس کانفرنس میں کہا وزیراعظم بھی تو ملزم نمبر ون ہی ہیں۔

مزید کہا عمران خان نے دو ہزار تین میں فلیٹ بیج دیا آف شور کمپنی بند ہو گئی اور قصہ ختم ہو گیا۔ نعیم الحق نے وزیر اطلاعات کے الزامات مسترد کر دیئے۔ حکومت اور وزیر اطلاعات کو اڑتالیس گھنٹے کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں کی تفتیش کا چیلنج بھی دیا۔

ایک سوال پر نعیم الحق کہتے ہیں عمران خان کا باقاعدہ ذریعہ معاش نہیں گذشتہ ورلڈ کپ میں وہ بھارت گئے تو اتنی رقم ملی جو اب تک چل رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی نے پیر کو انیس سو بیاسی سے اب تک عمران خان کا تمام ٹیکس ریکارڈ پیش کرنے کا بھی اعلان کیا۔