تحریک انصاف کا عمران خان کو انکوائری کمیشن میں بطور گواہ پیش کرنے سے انکار

PTI

PTI

اسلام آباد (جیوڈیسک) جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی انکوائری کمیشن نے عام انتخابات میں دھاندلی کے حوالہ سے درخواستوں پر کارروائی جاری رکھی۔

ق لیگ کے گواہ سردار طالب حسین نکئی، محمد شاہ کھگا ،خرم منور، شفاعت حسین، عظیم الدین لکھوی کے بیانات ریکارڈ کرائے اور کہا کہ ریٹرننگ افسران نے بند کمروں میں نتائج بنائے ہمیں نوٹس تک جاری نہ کیے۔

ق لیگ کے گواہ محمد شاہ کھگا اور خرم منور نے کمیشن کو بتایا کہ نتائج چیلنج کرنے پر ٹریبونل نے تکنیکی بنیادوں پر درخواستیں خارج کر دیں۔ تحریک انصاف کے وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ نے کمیشن کو بتایا کہ عمران خان کو بطور گواہ انکوائری کمیشن میں پیش نہیں کیا جائے گا۔

ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے میڈیا میں کہا کہ عمران خان کا نام واپس لینے پر مایوسی ہوئی۔

کمیشن نے ق لیگ کی طرف سے 16 حلقوں کے ریٹرننگ افسران بھی بطور گواہ بلائے کی استدعا مسترد کر دی اور قومی اسمبلیوں کے چار حلقوں164،140،142 134 اور پنجاب اسمبلی کے تین حلقوں 109، 215 اور 61 کے آر اوز کے ساتھ ساتھ مہاجر قومی موومنٹ اور جماعت اسلامی کے گواہان کو بدھ کو طلب کرتے ہوئے کارروائی ملتوی کر دی۔