تحریک انصاف عمران ٹائیگر پینل بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے منظم انداز میں مہم کا آغاز

PTI

PTI

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے سابق صدر عمران ٹائیگر پینل کے سربراہ اشرف قریشی نے شہر کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مہم کا آغاز کردیا۔

اشرف قریشی نے ضلع غربی میں ایک پر ہجوم کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کارکنان پر زور دیا کہ وہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھر پور تیاریوں کا آغاز کردیں عوامی سے رابطہ میں رہیں اور علاقائی سطح پر عوام کو در پیش مسائل سے نجات دلا نے کے ساتھ ساتھ کارکنان میں انتشار پیدا کرنے والے عناصر سے دور رہیں اشرف قریشی نے کہاکہ انشا اللہ پاکستان تحریک انصاف عمران ٹائیگر پینل شہر کراچی کی ہر بلدیاتی نشست پر مقابلے کرے گی اور عوامی تائید کے ذریعے شہر کراچی کی عوام کی خدمت اور ترقی کے سفر کا آغاز کرے گی اس موقع پر اشرف قریشی نے ضلع غربی کے لئے عمران ٹائیگر پینل کے بلدیاتی آرگنائزرز کا اعلان کیا۔

جس کے مطابق عہد یدار یہ ہونگے PS-92یوسی نمبر1 شیر شاہ کے لئے صدر سید پرویز بادشاہ، جنرل سیکریٹری شاہ جہاں اراکین میں سلطان رحیم ،ماجد تنولی، امجد، ڈاکٹر حسن زیب،امان اللہ ،زاہد خان ،سلمان تنولی ،عظیم ،دلدار ،افضل خان شامل ہیں۔یوسی نمبر2کے لئے صدر عمران انصاری ،جنرل سیکریٹری فریداور اراکین میں ضمیر گل، اعظم تنولی، منان خان،عابد بلوچ ،فیصل ،علی انور،گل اعظم ،وظیف اللہ ،زاہد خان ،رحمت PS-93 یوسی نمبر 14 کے لئے چیئر مین حبیب اللہ سواتی اراکین میں شاہد، سرزمین ،ستارعبدالواہاب شامل ہیں۔