تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن، گروپ بندی اور پینل کی تشکیل پر پابندی

PTI Election

PTI Election

لاہور (جیوڈیسک) نہ جلسے نہ جلوس ، نہ کھابے نہ بینرز ، چئیرمین کی کسی بھی امیدوار کی حمایت پر پابندی بھی لگا دی گئی ۔ تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق جاری کردیا ۔ یہ کیسا الیکشن ہے؟ جلسے جلوس ہوں گے اور نہ ووٹرز کو کھانے کھلائے جائیں گے۔

وال چاکنگ ، بل بورڈزاور آتش بازی بھی نہیں ہوگی ۔ گروپ بندی اور پینل کی تشکیل پر بھی پابندی لگا دی گئی ۔ چئیرمین تحریک انصاف کی انٹرا پارٹی الیکشن کے کسی بھی امیدوار کی حمایت پر پابندی لگا دی گئی ۔ تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔

انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے امیدوار صرف سوشل میڈیا ، انفرادی ملاقاتوں اور پمفلٹ کے ذریعے مہم چلا سکیں گے ۔ خلاف ضابطہ سرگرمیوں پر نا اہلی ، ٹکٹ سے محرومی اور بنیادی رکنیت ختم کی جاسکتی ہے۔