پی ٹی آئی کرکنان کی پھنے خانی، کسی بھی جگہ ٹول ٹیکس نہ دیا

PTI

PTI

لاہور (جیوڈیسک) عمران خان کے جلسے میں دوسرے شہروں سے آنے والوں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر رہی ، تاہم جتنے بھی آئے انہوں نے ٹول پلازوں پر اپنی فل پھنے خانی دکھائی اور راولپنڈی سے لاہور تک کسی بھی جگہ ٹول ٹیکس نہ دیا۔

لاہور کے جلسے میں آنے والی مختلف اضلاع کی ریلیاں جب راوی ٹول پلازہ پہنچیں تو عملے نے اُن سے ٹول ٹیکس طلب کیا تو بدلے میں انہیں گالیاں ملیں ، کچھ ایسے ہی مناظر دیگر ٹول پلازوں پر بھی دیکھنے میں آئے، پی ٹی آئی کے کارکن کہیں ہاتھاپائی اور کہیں توتکار کرتے رہے۔

کہ جو قائد کا حکم ہے وہی کرینگے۔ راوی ٹول پلازہ پر جلسے کے شرکاء کی گاڑیاں بھی گنی جاتی رہیں ، دن بھر میں 380 گاڑیاں بغیر ٹول ٹیکس ادا کیے لاہور میں داخل ہوئیں۔

کارکنوں نے ٹول ٹیکس فری کلچر اپنالیا اور کہا کہ تبدیلی اسی طرح آئے گی۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کا ایک ہی نعرہ تھا کہ تبدیل لا کر رہیں گے خواہ وہ ٹیکس دیئے بغیر آئے یا کسی اور طریقے سے۔