تحریک انصاف فرانس کی جانب سے پیرس کے بعد فرانس کے ایک اور اہم اور بڑے شہر لیون میں تحریک انصاف کی بنیاد رکھ دی گئی

فرانس (پ۔ر) تحریک انصاف فرانس کا ایک وفد زیر صدارت صدر تحریک انصاف فرانس میاں ذولفقار جتالہ ،چیرمین ایگزیکٹو کونسل چودھری گلزار لنگڑیال،سرپرست اعلیٰ مشتاق جدون، ڈپٹی سیکرٹری جنرل چودھری اعجاز جٹ،سینئر رہنما یاسر قدیر ،صدر یوتھ ونگ طارق ندیم ارائیں،سیکرٹری جنرل یوتھ ونگ حاجی ابرار لہری ممبر رابطہ کمیٹی تنویر گجر نے فرانس کے ایک دوسرے بڑے شہر لیون میں تحریک انصاف لیون کے نومنتخب عہدیداران کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی جس کے بعد باضابطہ طور پر تحریک انصاف لیون کی بنیاد رکھ دی گئی۔

تقریب کا اہتمام آرگنائزر لیون راجہ عدنان اور ممبیر ایگزیکٹو کونسل راجہ حامد ناصر کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں کثیر تعداد میں ممبران نے شرکت کی یاد رہے کہ لئیون میں کسی بھی پاکستانی سیاسی پارٹی کا یہ پہلا پروگرام تھا جس کا انعقاد ہوا۔

تقریب سے خطاب کرتے ھوئے مقررین نے کامیاب پروگرام کا انقعاد کرنے پر آرگنائزرز کو مبارک باد دیتے ھوئے کہا کہ اب وقت آن پہنچا ہے جب تحریک انصاف کا پیغام فرانس میں مقیم ہر پاکستانی تک پہنچایا جائے ،اور اگر ہم نے پاکستان کو صحیح معنے میں دیگر ترقی یافتہ قوموں کے ہم پلہ کھڑا کرنا ہے تو ہمیں عمران خان جیسی دلیر اور ویزن والی قیادت کو آنے والے انتخابات میں ووٹ دے کر منتخب کروانا پڑے گا تا کہ پاکستان بھی اقوام عالم میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکیں۔

مقررین نے اس عزم کا ارادہ بھی کیا کہ لیون کے بعد بہت جلد تحریک انصاف فرانس کے دیگر شہروں میں بھی تحریک انصاف کا تنظیمی سیٹ اپ بنائے جائیں گے تقریب کے اختتام پر تقریب حلف برداری بھی ہوئی جس میں نو منتخب عہدیداران کو تحریک انصاف فرانس کی قیادت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی دیے گئے۔ تحریک انصاف فرانس کی جانب سے پیرس کے بعد فرانس کے ایک اور اہم اور بڑے شہر لیون میں تحریک انصاف کی بنیاد رکھ دی گئی۔

PTI France

PTI France