تحریک انصاف کے رہنماء راجہ اظہر کا جنرل (ر) حمید گل کے انتقال پر افسوس کا اظہار

 Hameed Gul

Hameed Gul

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے نوجوان سنیئر رہنماء سابق اُمیدوار قومی اسمبلی حلقہ NA-251 راجہ اظہر خان نے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ حمید گل کے اچانک انتقال پر دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حمید گل ایک شفیق اور نیک دل انسان تھے۔

مرحوم کی رحلت سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے مدتوں پُر نہیں کیا جاسکتا ،تحریک انصاف کے رہنماء راجہ اظہر خان نے جنرل ریٹا ئرڈ حمید گل کے اہل خانہ اور دیگر سوگواران سے تعزیت کا اظہا کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔