پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما انجینئر افتخار چودھری نے ایثار اور محبت کی مثال قائم کر دی

Engineer Iftikhar Chaudhary

Engineer Iftikhar Chaudhary

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی مجلس عاملہ کے رکن انجینئر افتخار چودھری نے برما کے روہنگیا مسلمانوں کے لئے اپنی چھبیس ایکڑ زرعی زمین جو گہوٹکی سندھ میں ہے دینے کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے اخباری بیان میں کہا کہ میں یہ خبر صرف اس نیت سے دے رہا ہوں کہ خیر کے کاموں کی ابتداء کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے مسلمان جہاںکہیں بھی ہوں گے پاکستانی ان کے لئے تڑپے گا۔یہ میں کوئی انوکھا کام نہیں کر رہا اس وقت ہر پاکستانی مدینہ منورہ کی ہجرت کے وقت انصار و مہاجرین کے جذبے کی یاد تازہ کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں زمین کے کاغذات اپنے بڑے بھائی اور بابائے صحافت جناب ضیاء شاہد کے حوالے بواسطہ عابد مغل کسی بھی وقت حوالے کرنے کے لئے تیار ہوں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا مجھے اپنے حصے کی شمع جلانی ہے کسی سے گلہ اور شکوہ نہیں کرنا۔انجینئر افتخار چودھری پی ٹی آئی کے سپوکس پرسن اور سابق مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ہیں۔