پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی سید حفیظ الدین مستعفی

Syed Hafiz Uddin

Syed Hafiz Uddin

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی سید حفیظ الدین مستعفی ہو گئے، استعفی اسپیکر سندھ اسمبلی کو بھجوا دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی سید حفیظ الدین نے استعفی اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو ارسال کر دیا۔

سید حفیظ الدین پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں، سیکرٹری سندھ اسمبلی کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن نے استعفی فیکس کے ذریعے بجھوایا ہے۔ استعفی اسکروٹنی کے مرحلہ سے گذرے گا اور حتمی فیصلہ اسپیکر سندھ اسمبلی کریں گے۔