پی ٹی آئی منی لانڈرنگ کا ثبوت ابھی تک پیش نہیں کر سکی: محمد زبیر

Mohammad Zubair

Mohammad Zubair

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آج پھر روایتی انداز میں عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

محمد زبیر نے کہا پی ٹی آئی والے سپریم کورٹ کے باہر علیحدہ کہانی بیان کرتے ہیں۔ تحریک انصاف ابھی تک منی لانڈرنگ کا کوئی ثبوت سامنے نہیں لائی جبکہ تحریک انصاف کے الزامات ٹیکس چھپانا اور منی لانڈرنگ تھا۔

انہوں نے کہا وزیراعظم نے ٹیکس ریٹرن نہیں چھپائے اور باپ بیٹوں کے درمیان پیسے لینے دینے میں کوئی قانونی نکتہ نہیں۔

سابق چیف جسٹس کہہ چکے باپ بیٹا ایک دوسرے کے ذمہ دار نہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا عمران، جہانگیر ترین جو استثنی مانگ رہے تھے الیکشن کمیشن نے مسترد کر دیا۔ عمران خان، جہانگیر ترین تلاشی دینے کیلئے تیار نہیں۔

انہوں نے کہا عمران خان نے اپنے اثاثے بیان کرتے ہوئے جھوٹ بولا۔ عمران واحد شخص ہے جس نے کالے دھن کی کمائی کو استعمال کیا اور ان کا فلیٹ نیازی سروسز کے نام پر تھا جو ویب سائٹ پر نہیں ڈالا۔

انہوں نے کہا عمران جھوٹ کے بل بوتے پر لوگوں کے دلوں میں نفرت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔