پی ٹی آئی کا منفی رویہ انکی حزیمت کا باعث بن رہا ہے، ملک عمر فاروق

Malik Umar Farooq

Malik Umar Farooq

ٹیکسلا (ڈاکٹرسید صابر علی سے) نو منتخب ایم پی اے حلقہ پی پی سات حاجی ملک عمر فاروق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا منفی رویہ انکی حزیمت کا باعث بن رہا ہے، ایک وکٹ تو گر گئی خان صاحب باقی دو وکٹوں کی خیر منائیں 2018 میں یہ وکٹیں بھی اڑ جائیں گی، الیکٹرونک میڈیا کے سامنے الیکشن کی شفافیت اور غیر جانبداری کا اظہار کرنے والے ہارنے کے بعد اپنی بات سے مکر گئے،میں نہ مانوں کی گردان انکا پرانا وطیرہ ہے۔

پٹواریوں اور پولیس الزام لگانے والے اپنی شکست کی خفت مٹانے کا ناکام سہارا لے رہے ہیں،روائتی وراثت کے خلاف اعلان بغاوت کرنے والے خود وراثتی سیاست کو پروان چڑھا رہے ہیں،موجودہ سنگین ملکی صورت حال میں جبکہ تمام سیاسی جماعتیں ملک کی بقاء اور سلامتی پر یکجہتی کا مظاہرہ کر رہی اور ہندوستان کے جارحانہ رویہ کے خلاف مذمت کرتے نظر آرہے ہیںوہاں عمر ان خان رائے ونڈ فتح کرنے پر تلے ہوئے ہیں، عوام نے احتجاجی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے خصوصی نشست کے دوران کیا ،غلام سرور خان پر تنقید کرتے ہوئے ملک عمر فاروق کا کہنا تھا کہ پی پی سات کی وکٹ تو اڑ گئی خان صاحب اب این اے 53 اور پی پی آٹھ کی خیر منائیں،ان لفظی وفاداریوں پر عوام یقین نہیں کرتے پی پی سات کے ضمنی ا لیکشن میں مسلم لیگ ن کی فتح دراصل چوہدری نثار علی خان کی عوامی خدمات کا اعتراف ہے حلقہ کے باقی ماندہ مسائل بھی چوہدری نثار علی خان کی ولولہ انگیز قیادت میں حل کیئے جائیں گے،انھوں نے اپنی کامیابی پر اہلیان ٹیکسلا اور چونترہ چکری کے عوام کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے کمال مہربانی کر کے ان پر لا زوال اعتماد کیا،انکا کہنا تھا کہ عوام کو مایوس نہیں کریں گے جو عوام نے مجھ سے توقعات وابستہ کر رکھی ہیں کما حکا ہو انھیں پورا کریں گے،ملک عمر فاروق نے تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کو دیئے گئے اپنے پہلے انٹرویو کے دوران کہا کہ ہماری اتخابی مہم میں کسی بھی ایم این اے ، ایم پی اے یا کسی وفاقی یا صوبائی وزیر شریک نہیں ہوئے بلکہ تمام انتخابی مہم ہمارے کارکنان نے خود چلائی ،جبکہ ہمارے مخالف سیاسی حریف نے ہر وہ حربہ استعمال کیا جس سے انھٰ کوئی فائدہ پہنچے ، حتیٰ کے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور مرکزی قیادت کو ٹیکسلا بلایا گیا مگر سب بے سود رہا انکی کوئی بھی چال کارگر ثابت نہ ہو سکی۔

ہمارے جیالے کارکنان نے انک ہر محاز پر ڈٹ کر مقابلہ کیا ،انکا کہنا تھا کہ دھاندلی کا راگ الاپنے والے خود دھاندلی کی پیداوار ہیں،انھوں نے اپنے مفاد کے لئے کئی پارٹیاں بدلیں ، احتساب کا وایلا کرنے والوں کے ارد گرد نیب زدہ لوگ موجود ہیں ،تیس تاریخ کا دن بھی ثابت کردے گا کہ اب ان کے پلے کچھ نہیں عوام بے وقت کی راگنی کا حصہ نہیں بنیں گے،موجودہ ملکی حالات میں جبکہ ملک کو یکجتی اور اتحاد کی ضرورت ہے اس وقت رائے ونڈ فتح کرنے کی گردان سمجھ سے بالا تر ہے عمران خان بتائیں وہ کس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں،ایک طرف کشمیری مجاہدین اپنی جانوں کا نذرانہ دے رہے ہیں،ہندوستان پیارے ملک کے خلاف ہرزاسرائی میں مصروف ہے۔

تمام محب و قوتیں یکجان ہوکر ملک کے دفاع اور ملی سلامتی میں یک آواز ہوکر ہندوستان کو منہ توڑ جواب دے رہی ہیں ، دوسری طرف عمران خان ہیں جو موجودہ سنگین صورتحال میں رائے ونڈ فتح کرنے پر تلے ہوئے ہیں،انھوں نے چوہدری نثار علی خان کی عوامی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ نہ وڈا خان نہ چھوٹا خان اب اگر ہے تو صرف چوہدری نثار علی خان ہے جس کی عوام دوستی سب پر عیاں ہے،پی پی سات کے ضانی الیکشن میں ہماری کامیابی بلا شبہ چوہدری نثار علی خان کی خدمات کا اعتراف ہے ، انکا کہنا تھا کہ عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا،کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے 2018 کے جنرل الیکشن میں مسلم لیگ ن تینوں سیٹوں پر کلین سویپ کرے گی،ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ غلام سرور خان کو نوشتہ دیوار پڑھ لینی چاہئے،ایک وکٹ تو گر گئی باقی این اے 53 اور پی پی آٹھ کی وکٹیں 2018 کے عام انتخابات میں گرجائیں گی،قول و فعل میں تضاد رکھنے والے عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں ،مسلم لیگ ن عملی سیاست پر یقین رکھتی ہے،عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے۔

ڈاکٹر سید صابر علی
تحصیل رپورٹر ٹیکسلا
موبائل نمبر0300-5128038