پاکستان تحریک انصاف ذاتیات سے بالا تر ہو کر تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے جذبات کا احترام کرتی ہے اور کرتی رہے گی خلیل بٹ کو یقین دہائی پریس ریلیز

PTI

PTI

اٹلی (خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف اٹلی کے کوارڈنیٹر میاں آفتاب احمد کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اٹلی اور پاکستان مسلم لیگ ن اٹلی کے درمیان قائم کشیدگی ختم کرنے کے لئے جماعت اسلامی بریشیا کے سابق امیر خلیل بٹ کی کاوشوں پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں گذشتہ روز خلیل بٹ کے ہمراہ مسلم لیگ ن اٹلی کے اعلی سطی وفد نے پاکستان تحریک انصاف اٹلی کے کوارڈنیٹر میاں آفتاب احمد سے ملاقات کی اور تمام امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جس کے بعد مشترکہ طور پر طح پایا کے دونوں جماعتوں کے زمدران ایک دوسرے کے کارکنان کے سیاسی جذبات کا احترام کریں گے اور بریشیا کی سسیاسی روایات کے مطابق ذاتیات سے بالا تر ہو کر بطور اورسیز پاکستانی اپنی اپنی پارٹی پالیسی اور منشور پر عمل کرتے ہوے سیاسی ضابطہ اخلاق کی پابندی کرتے ہوے اپنی سیاسی پارٹیوں کے لئے کام کرتے رہیں گے پاکستان تحریک انصاف کے کوارڈنیٹر میاں آفتاب احمد نے جماعت اسلامی کے خلیل بٹ کو یقین دہانی کروائی کے پاکستان تحریک انصاف اٹلی .پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ اٹلی کے ذمہ داران اور کارکنان نے کبھی بھی صبر کا دامن نہیں چھوڑا اور نہ پہلے کی ہے۔

نہ ہی آئندہ کسی بھی سیاسی پارٹی کے ذمہ داران پر ذاتیات پر بیان بازی کریں گےمسلم لیگ ن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے سیاسی جذبات کا احترام کرتے ہیں تمام سیاسی جماعتوں کے سینر لیڈران کا احترام کرتے ہیں اور کرتے رہے گے جس پر جماعت اسلامی کے خلیل بٹ نے ان کا پاکستان تحریک انصاف اٹلی کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا یاد رہے کے اس قبل خلیل بٹ نے پاکستان تحریک انصاف اٹلی کے صدر چودھری ہارون گجر جنرل سیکرٹری مرزا ندیم بیگ سرپرست اعلی راجہ بشارت جذبی پاکستان تحریک انصاف بریشیا کے صدر چودھری احمد مختار پاکستان تحریک انصاف اٹلی کی کور کمیٹی کے صدر چودھری قیصر بشیر پاکستان تحریک انصاف اٹلی کے چیرمین عامر چودھری نائب صدر چودھری خالد سراں اور یوتھ ونگ اٹلی کے صدر چودھری تجمل کھٹانہ سمیت دوسرے ذمہ داران سے ملاقاتیں اور ٹیلیفونک گفتگو کر کے مسائل کو کم کرنے کے لئے اپنا اھم کردار ادا کیا۔

جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف اٹلی نے اپنی ٹیلیفونک مشاورت مکمل کرنے کے بعد انھیں اپنے تعاون کی یقین دہائی کروائی اور پاکستان تحریک انصاف اٹلی کی تمام ٹیم خلیل بٹ کو ان کی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرتی ہے۔