پی ٹی آئی کا پارٹی الیکشن الیکٹرانک اور مینوئل طریقوں سے کرانے کا فیصلہ

Imran Khan

Imran Khan

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کا پارٹی انختابات الیکٹرانک اور مینوئل دونوں طریقوں سے کرانے کا فیصلہ، چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں پارٹی انتخابات میں جو غلطیاں ہوئیں ان کو کسی صورت نہ دہرایا جائے۔

بنی گالہ میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، شیریں مزاری اور اسد عمر شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پارٹی انتخابات کے حوالہ سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اور پارٹی رکنیت سازی الیکٹرانک اور مینوئل دونوں طریقوں سے کرانے کا فیصلہ کرنے کے ساتھ ساتھ پارٹی انتخابات کے حوالہ سے مزید مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں پارٹی کے چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی سے بھی ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

چیئرمین عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ پارٹی انتخابات کو ہر قیمت پر شفاف انداز میں کرایا جائے۔ ماضی میں پارٹی انتخابات میں جو غلطیاں ہوئیں وہ دہرائی نہیں جانی چاہئیں۔