پی ٹی آئی انٹر پارٹی الیکشن میں سردار عبدالعزیز کارکنان کے متفقہ اور مضبوط امیدوار بن گے

PTI

PTI

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سردار عبدالعزیز نے کہا ہے کہ PTIایک نظریاتی جماعت ہے اور اس کا مشن ملک کو کرپشن ،بدامنی ، دہشتگردی و فرقہ واریت سے پاک کرنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلے میں ضلع سائوتھ کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا وہ PTI سائوتھ کی صدارت کے لئے انٹر اپارٹی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اس موقع پر ان کے ہمراہ بسم اللہ خان ، شاہنواز جدون، بلال جدون، فیروز آفریدی بھی موجود تھے۔

سردار عبدالعزیز نے مزید کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں عوام کے مسائل سے روگردانی کرکے ذاتی مفاد ات کی سیاست کررہی ہیں عمران خان ملک سے موروثی سیاست کا خاتمہ کر کے پاکستان میں عوامی راج قائم کرینگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں انٹرا پارٹی الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے عمران خان کے مشن کی تکمیل مزید تیز تر بنائینگے۔