پی ٹی آئی عوام کو حقوق دلانے اور ظلم و کرپشن سے نجات دلانے کے لئے میدان میں کھڑی ہے۔ محمد یعقوب

Ziarat PTI Protest

Ziarat PTI Protest

زیارت : پاکستان تحریک انصاف زیارت کے زیر اہتمام حلقہ پی بی ٧ زیارت کم سنجاوی میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حاجی نورمحمد خان دمڑ، نواب خان دمڑ و دیگر نے کاغذا ت نامزدگی جمع کرائیے۔

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد پی ٹی آئی قائدین کے لئے کلی ورچوم میں ممتاز قبائلی،سیاسی و سماجی رہنماء محمد اسماعیل کاکڑ، محمد یعقوب کاکڑ ایڈوکیٹ کی رہائشگاہ پر چائے پارٹی اور شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ممتاز سماجی ،سیاسی اورقبائلی رہنماء محمد اسماعیل کاکڑ، محمد یعقوب کاکڑودیگر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد قائدین کو کلی ورچوم سے ایک بہت بڑے جلوس میں زیارت شہر لایاگیا۔

جہاں پر پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام جلسہ کا انعقاد کیا گیا ۔جلسے میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ، صوبائی اور ضلعی قائدین مرکزی ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری سردار خادم حسین وردگ ، سنئیر صوبائی نائب صدر و حلقہ پی بی ٧ کے ضمنی انتخاب کے لئے نامزد امیدوار حاجی نور محمد خان دمڑ ،صوبائی ترجمان پی ٹی آئی چوہدری شبیر احمد ، ڈویژنل صدر پی ٹی آئی سبی نواب خان دمڑ ، صدر پی ٹی آئی کوئٹہ سٹی بسم اللہ آغا ، ضلعی صدر زیارت فیاض احمد رحمانی ، تحصیل صدر حبیب اللہ کاکڑ ، سعادت پھٹان،داود اتمانخیل،غلام جان ترین ،عیسیٰ جان سارنگزئی و دیگر نے شرکت کی۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حاجی نور محمد خان دمڑ کا کہنا تھا کہ آج جس شخصیت نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے ہمیں مکمل یقین ہو گیا ہے کہ زیارت پی ٹی آئی کا گڑھ بن گیا ہے اور ابھی فتح پی ٹی آئی کے ہاتھ سے کوئی چھین نہیں سکتا اور حاجی محمد اسماعیل کاکڑ وہ شخصیت ہے وہ جس کو چائیے کامیاب کراسکتے ہیں او رجس کو چائیے اس کو ہار ان کا مقدر بناتی ہے۔پاکستان تحریک انصاف حاجی محمد اسماعیل کاکڑ ، یعقوب کاکڑ اور ان کے قبیلے کو خوش آمدید اور خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔اس کے علاوہ جیت اس بار پی ٹی آئی کی مقدر بن چکی ہے۔

زیارت سنجاوی کے عوام مفاد پرستوں کو جان چکے ہیں ۔اسلام پرستوںاور قوم پرستوںکا سورج اب ہمیشہ کے لئے غروب ہو چکا ہے اور جیت پی ٹی آئی کا مقدر بن چکا ہے ۔ سردار خادم حسین وردگ کا کہنا تھا کہ زیارت کے عوام خوش قسمت ہے کہ انہیں نور محمد خان جیسا نوجوان،نیک سیرت اور باہمت لیڈر ملا ہے ۔اہلیان زیارت اپنے ووٹ کا صیحح استعمال کرتے ہوئے اس ضمنی الیکشن میں اپنے نوجوان لیڈر نور محمد دمڑ کو کامیاب کرائیں ۔پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے محمد یعقوب کاکڑ ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جنگ عوام کی جنگ ہے۔

پی ٹی آئی عوام کو اندھیروں سے نکال خوشحالی کے طرف لے آئیگی ۔پی ٹی آئی ظلم و کرپشن کے خلاف میدان عمل میں کھڑی ہے اور انشا ء اللہ اس مرتبہ جیت پی ٹی آئی کی مقدر بنے گی۔اس کے علاوہ دیگر قائدین چوہدری شبیراحمد، نواب خان دمڑ ،بسم اللہ آغا، فیاض احمد رحمانی،حبیب اللہ کاکڑ، داود اتمانخیل ،سعادت پھٹان،غلام جان ترین ودیگرکاکہنا تھا کہ مفاد پرستوں کے اقتدار کا سورج اب غروب ہو چکا ہے۔

عوام کو سبز باغ دکھا کر ایونوں میں پہنچنے والوں نے صرف اثاثے بنائے ہیں ان ناہل اور کرپٹ حکمرانوں کو اب مزید عوام کے حقوق سے کھیلنے نہیں دینگے پی ٹی آئی اقتدار میں آکر ان تمام کرپٹ ٹولوں کا احتساب کریگی ۔جلسے کی آخر میںقرارداد پیش کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ الیکشن فوج کی زیر نگرانی کرائے جائیں ۔ضلعی انتظامیہ آج سے لے کر ووٹنگ ڈے تک مکمل طور پر غیر جانبدار رہ کر اور اپنی فرائض ادا کریں۔

اگر خدانخواستہ انتظامیہ کی جانب سے جانبداری کا مظاہرہ کیا گیا تو پی ٹی آئی اس کے خلاف بھر پو رقدم اٹھائیگی اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مکمل غیر جانبدار الیکشن کرائیں اور پاکستان تحریک انصاف ان کے ساتھ بھر پور تعاون کریگی ۔پیش ہونے والے تمام قراردادوں کو متفقہ طور پر منظور کر لئے گئے۔