تحریک انصاف نے پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیں

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

پنجاب میں نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں کو تحریک انصاف کی جانب سے جہانگیر ترین نے چیلنج کیا ہے۔ اپنی درخواست میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم الیکشن کمیشن کے معاملات میں مداخلت ہے۔

حکومت کو الیکشن کمیشن کے معاملات میں مداخلت کا کوئی اختیار نہیں، اس لئے عدالت عالیہ سے درخواست ہے کہ نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں کا کام ازسرنو الیکشن کمیشن کو سونپا جائے۔