این اے 162، تحریک انصاف کے رائے حسن نواز تاحیات نااہل قرار

Rai Hassan Nawaz

Rai Hassan Nawaz

ملتان (جیوڈیسک) ملتان الیکشن ٹربیونل نے این اے 162 سے تحریک انصاف کے ایم این اے رائے حسن نواز کو تاحیات نااہل قرار دے دیا ہے۔

رکن قومی اسمبلی رائے حسن نواز نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دوران اثاثہ جات کی تفصیلات درست بیان نہیں کیں۔

تحریک انصاف کے رائے حسن نواز این اے 162 سرگودھا سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔