پاکستان تحریک انصاف عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔ عبدالمالک اعوان

PTI

PTI

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے موجودہ حکمران عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکے حکمران اپنی بادشاہت کو مضبوط بنانے کیلئے فضول مشقیں کر رہے ہیں عوام تعلیم، صحت اور دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں جبکہ عالمی مالیاتی اداروں سے قرض لیکر صرف شہروں کی حد تک منصوبے شروع کر رکھے ہیں جس کا برا ہ راست فا ئد ہ پو رے ملک کے عوام کو نہ ہے عوام اپنی سو چ میں تبد یلی لا تے ہو ئے تحر یک انصاف کے ہا تھ مضبو ط کر یں۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر امیدوار اسمبلی ملک عبدالمالک اعوان نے میڈ یا نما ئند گا ن سے ایک نشست کے دورا ن کیا انہوں نے کہا کہ پا کستا ن اور آزادکشمیر میں تحر یک انصا ف واحد جما عت ہے جو صرف اورصرف عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے عمران خا ن کے ویژ ن کی بنیاد پر تبد یلی کا آغاز ہو چکا ہے مو جودہ حکمران صر ف اپنی کر سی کی مضبو طی کیلئے مصروف عمل ہیں جبکہ عملاً عوام کو کو ئی ریلیف نہیں دیا جا رہا عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں انتہا ئی گر چکی ہیں۔

جبکہ مو جودہ حکمران آج بھی عوام کا خون ٹیکسوں کے ذریعے چو سنے میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ عالمی ادا روں سے اربوں ڈا لر قر ض لیکر پورے ملک میں ترقیاتی منصوبے شروع کر نے کی بجائے صرف اپنے آبا ئی شہر کو سجا نے اورسنوارنے میں لگے ہو ئے ہیں جبکہ عوام صحت ،تعلیم سمیت دیگر بنیادی سہو لتوں سے محرو م ہیں انہوں نے کہا کہ تحر یک انصا ف عوامی حقوق کی نگہبا ن جما عت ہے عوام ہما را سا تھ دیں انشا اللہ تحر یک انصا ف عوام کو ایسا پلیٹ فا رم مہیا کر ے گی کہ جہاں حقیقی معنوں میں عوام کے مسائل حل ہو نگے۔۔