پی ٹی آئی کے سینئر رہنما چوہدری محمد سرور آج بھدر میں کارکنوں سے خطاب کریں گے

MALIK BASHRAT AWAN

MALIK BASHRAT AWAN

گلیانہ (زاہد مصطفی اعوان) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق گورنر پنچاب چوہدری محمد سرور آج بھدر میں پی ٹی آئی کے کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

چوہدری لیاقت بھدر اور سید نو ر الحسن شاہ استقبال کریں گے ۔تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری محمد سرور آج بھدر آئیں گے ۔چوہدری لیاقت بھدر اور سید نو ر الحسن شاہ استقبال کریں گے ۔چوہدری محمد سرور تنظیمی امور کے علاوہ بڑے اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

ادھر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنمااور چیئرمین یو سی گورالی چوہدری کلیم الدین وڑائچ اور ملک محمد بشارت اعوان گولڑہ ہاشم نے میڈیا کو بتایا کہ آج چوہدری سرور کا بھدر اور گلیانہ سمیت المدثر چوک پر شاندار استقبال کیا جائے گا ۔اور قافلے کی شکل میں جی ٹی روڈ سے جلسہ گاہ تک پہنچایا جائے گا۔