تحریک انصاف آج کراچی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

PTI

PTI

کراچی (جیوڈیسک) شہر قائد کا نشتر پارک آج بنے گا پی ٹی آئی کا میزبان، انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ کپتان نے رات گئے خود انتظامات کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے وزیراعظم کیخلاف ریفرنس مسترد کرنے پر اسپیکر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ عمران خان نے پاکستان مخالف نعرے لگانے والوں کو ملکی مسائل کی وجہ قرار دیا اور آج واضح پیغام دینے کا اعلان بھی کیا۔

اس سے پہلے پاکستان اسٹیل کے ملازمین سے اظہار یکجتہی کرتے ہوئے کپتان قومی ادارے کی تباہی پر برستے رہے۔ کپتان بورے والا کے ضمنی الیکشن کی شکست بھی نہ بھولے۔ ریٹرننگ افسر پر حکومتی امیدوار کو جتوانے کا الزام بھی لگایا۔