تحریک انصاف آج باغ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

PTI

PTI

باغ (جیوڈیسک) تحریک انصاف آج باغ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ پارٹی چیئرمین عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔

جلسے کے حوالے سے خاص بات یہ ہے کہ باغ میں ہونے والی بارش کے بعد امید پیدا ہوئی تھی کہ شاید آج کا جلسہ منسوخ کرنا پڑے لیکن اس کے باوجود پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد پرچم اٹھائے جلسہ گاہ میں پہنچ رہی ہے۔

جلسے سے پارٹی کے چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے اور مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔