تحریک انصاف کے عبوری سیٹ اپ کا پہلا اجلاس کل ہوگا

Shah Mehmood

Shah Mehmood

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے مرکز اور چاروں صوبوں میں بنائے جانے والے عبوری سیٹ اپ کا پہلا اجلاس پیر کے روز اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ، نیشنل آرگنائزر شاہ محمود قریشی صدارت کریں گے۔

تحریک انصاف نے مرکز ، پنجاب ، سندھ ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں پارٹی کا عبوری سیٹ اپ تشکیل دینے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے عبوری سیٹ اپ کے عہدیداروں کا اجلاس پیر کے روز طلب کرلیا ہے۔ یہ اجلاس نیشنل آرگنائزر شاہ محمود قریشی نے سہ پہر تین بجے اسلا م آباد میں پارٹی کے سنٹرل سیکرٹریٹ میں طلب کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت اجلاس میں تحریک انصاف کی قیادت ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر غور کرے گی۔

مرکز اور چاروں صوبوں کے عبوری سیٹ آئندہ اہداف بارے پالیسی وضع کریں گے ۔ اجلاس میں پنجاب سے چوہدری سرور ، رائے عزیز اللہ ، کے پی کے سے فضل محمد خان شرکت کریں گے جبکہ سندھ سے عارف علوی ، افتخار سومرو اور بلوچستان سے ہمایوں جوگزئی اور قاسم سوری اجلاس میں شریک ہوں گے۔