پی ٹی آئی ووٹ کی طاقت اور نون لیگ دھاندلی پر یقین رکھتی ہے: نعیم الحق

Naeemul Haque

Naeemul Haque

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے پرویز رشید کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاقت کے بل بوتے پر اقتدار چاہتے تو نواز شریف کب کے جدہ بھاگ چکے ہوتے۔

نعیم الحق نے کہا کہ نون لیگ کے اقتدار کی کشتی میں اتنے سوراخ ہو چکے ہیں کہ اس کا ڈوبنا طے ہے۔ نعیم الحق کا مزید کہنا تھا کہ پرویز رشید 2018ء کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں کیونکہ تب تک ان کی حکومت کا چلنا محال ہے۔

ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے مزید کہا کہ پاناما انکشافات کے بعد عوام صرف اور صرف وزیر اعظم کا احتساب چاہتے ہیں، بجٹ سے ثابت ہو گیا کہ حکومت کو غریب عوام کے مسائل کو حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام بہت جلد ہونے والے عام انتخابات میں حکومت کا سخت محاسبہ کریں گے۔