حلقہ پی بی ٧ زیارت سنجاوی سے تحریک انصاف کی جیت یقینی ہے۔ عیسیٰ جان سارنگزئی

Ziarat

Ziarat

زیارت : پی ٹی آئی ضلع زیارت کے سابق پریس سیکرٹری عیسیٰ جان سارنگزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حلقہ پی بی ٧ زیارت سنجاوی سے اس بار یعنی ٢٢ مارچ کو تحریک انصاف اور بلے کی جیت یقینی ہو گی کیونکہ گزشتہ کئی دہائیوں سے یہاں پر مذہبی اور قوم پرست جیتی چلی آرہ ہی ہے جنہوں نے یہاں کے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا ہے اور لوگ ان پارٹیوں سے مایوس ہو چکے ہیں۔

اب کی بار تحریک انصاف جو صیحح معنوں میں ایک عوامی پارٹی ہے جیت کر دکھا ئے گی اس لئے ضلع زیارت کے عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ چوروں اور لٹیروں کو چھوڑ کر تحریک انصاف اور بلے پر اپنا مہر لگائیں اور نوجوان لیڈر نور محمد دمڑ کو کامیاب بنائیں۔