عوام نے اے ٹی ایم مشین اکھاڑ کر دریائے ستلج میں غرق کر دی: شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لودھران (جیوڈیسک) نون لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ عوام نے اے ٹی ایم مشین اکھاڑ کر دریائے ستلج میں غرق کر دی۔

شہباز شریف بولے، لودھراں کی جیت کا ڈنکہ پورے پاکستان میں بج رہا ہے، کروڑوں، اربوں روپے کے قرضے معاف کرانے والوں کا کسی نے نوٹس نہ لیا، لودھراں کے عوام نے غریب عوام کے پیسے کھانے والوں کا حساب کیا، عمران خان جھوٹوں کے آئی جی ہیں۔

شہباز شریف بولے، عمران خان نے لودھراں میں کہا تھا کہ چوروں اور ڈاکوؤں کو شکست ہو گی، اللہ کا شکر ہے کہ چوروں، ڈاکوؤں کو شکست ہوئی، عمران خان کہتے ہیں خیبر پختونخوا میں 74 میگا واٹ بجلی پیدا کی، عمران خان بتائیں بجلی چاند پر ہے یا مریخ پر ہے؟ عمران خان جھوٹوں کے آئی جی ہیں، انہوں نے ایک کلو واٹ بجلی پیدا نہیں کی۔