سرکاری مال میں لاکھوں روپے کی کرپشن اور خورد برد کا انکشاف

Texila News

Texila News

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) سرکاری مال میں لاکھوں روپے کی کرپشن اور خورد برد کا انکشاف، 36 لاکھ سے پختہ ہونے والی پھاٹک فیصل شہید روڈ تا ہزراہ روڈ پھاٹک میں چالیس سے پچا س ہزار روپے لگا کر پیوند کاری کر دی گئی،مذکورہ کام کے لئے منظور ہونے والی بڑی رقم مال غنیمت سمجھ کر ہڑپ کر لی گئی،کرپشن کی چھان بین اور اعلیٰ سطح کی تحقیقات کے لئے اہل علاقہ کا انکوائری کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ،زارئع کے مطابق ٹھیکیدار کو 36 لاکھ روپے کی ادائیگی بھی کردی گئی،روڈ تاحال ٹوٹ پھوٹ کا شکار، تفصیلات کے مطابق پھاٹک فیصل شہید روڈ تا پھاٹک ہزارہ روڈ جو کہ آٹھ نو سو میٹرز پر محیط سڑک ہے کی پختگی کے لئے پنجاب ہائی وے کی جانب سے محرم الحرام میں کام شروع کیا گیا۔

جبکہ ٹھیکہ اپنے منظور نظر شخص کو دیا گیا،اہلیان علاقہ کے مطابق سڑک کو پختہ کرنے کی بجائے متعدد جگہوں پر صرک کی پیوند کاری کی گئی۔ جس پر کل رقم صرف چالیس سے پچاس ہزار سے زائد نہیں آتی، جبکہ باقی ماندہ رقم ملی بھگت سے ہڑپ کر لی گئی، ٹی ایم اے ٹیکسلا کے زرائع کے مطابق مذکورہ سڑک کی پختگی کا ٹھیکہ 36 لاکھ ہوا، جس پر محرم الحرام میں کام بھی شروع کردیا گیا،لیکن سڑک پختہ کرنے کی بجائے پیوند کاری سے کام کو نمٹا دیا گیا، اعداد و شمار کے مطابق ٹھیکہ کی کل رقم جو کہ 36 لاکھ روپے تھے میں جس میں بڑے پیمانے پر کرپشن کر کے بڑی رقم ہڑپ کر لی گئی،ادہر اہل علاقہ نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ کرپشن کے حوالے سے اعلیٰ سطح پر تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا جائے اور ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کیا جائے۔

Texila News

Texila News

Texila News

Texila News