عوام کے لئے خوشخبری؛ بجلی کے نرخوں میں ایک روپے ایک پیسہ فی یونٹ کمی

Electricity

Electricity

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے ایک پیسے فی یونٹ کمی کر دی ہے۔ نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں کمی ایک روپیہ ایک پیسہ فی یونٹ کمی کر دی ہے، قیمت میں کمی مارچ کے مہینے کے لئے کی گئی ہے اور اس کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک کے علاوہ ملک کی تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر ہو گا۔

قیمتوں میں کمی کا اطلاق جون کے مہینے میں ہو گا۔ واضح رہے کہ گازشتہ ماہ نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ سر چارج کی مد میں جنوری کے لئے بجلی 2 روپے 24 پیسے فی یونٹ مہنگی جبکہ فروری کے لئے 27 پیسے فی یونٹ سستی کی تھی۔