عوام کو حکمرانوں کے احتساب کا حق دینا انتہائی ضروری ہے

Karachi

Karachi

کراچی: دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رکھنے اور اس جنگ میں حصول فتح کا سربراہ عساکر کا عزم یقینا قابل توصیف و قوم کیلئے اطمینان بخش ہے لیکن صرف دہشتگردوں کے خاتمے سے دہشتگردی کا خطرہ وقتی طور پر تو ٹل جائے گا مگر اس سے ہمیشہ کیلئے نجات اس وقت تک ممکن نہیں جب تک ان وجوہات کا خاتمہ نہیں کیا جاتا جن کے باعث دہشتگردی کا ناسور معصوم اذہان میں پنپتا ہے۔

جبکہ سربراہ عساکر سے ایک عام فوجی جوان اور عوام تک ہر ایک یہ بات اچھی طرح جانتا ہے کہ دہشتگردی کی بنیادی وجہ پاکستان کے استحصالی نظام کے باعث پیدا ہونے والا وہ طبقاتی نظام ہے جس کے باعث اختیارواقتدار سے لیکر فیصلوں کی طاقت اور جبر و ظلم کی قوت تک صرف 150خاندانوں کے 3ہزار افراد کے پاس ہے۔

جبکہ 18کروڑ سے زائد عوام ان کے محکوم و غلام بنے ہوئے ہیں اور یہی استحصال زدہ یہی غلامی معصوم اذہان میں مایوسی پیدا کر کے انہیں بغاوت پر اکساتی ہے جس سے دشمن قوتیں فائدہ اٹھاکر انہیں دہشتگردوتخریب کار بناتی اور ملک و قوم کا امن و سکون برباد کر دیتی ہیں۔

اسلئے دہشتگردی سے نجات کیلئے استحصالی وطبقاتی نظام کا خاتمہ اور عوام کو حکمرانوں کے احتساب کا حق دینا انتہائی ضروری ہے جس کا فارمولہ ایم آر پی پیش کرچکی ہے اسلئے آرمی چیف سمیت تمام محب وطن افراد وافسران مفاد پاکستان و عوام میں ایم آر پی کے پیش کردہ فارمولے کا مطالعہ کریں اور اگر اسے ملک و قوم کا نجات دہندہ و قابل عمل پائیں تو اس پر عملدرآمد کیلئے محب وطن قوتوں و طبقات کو یکجا کرنے کے مشن میں ہمارا ساتھ دیں۔