بیشتر سرکاری ہیلتھ یونٹس کوالیفائیڈ سٹاف ہی چلا رہا ہے

Sibi

Sibi

سبی ( محمد طاہر عباس) بیشتر سرکاری ہیلتھ یونٹس کوالیفائیڈ سٹاف ہی چلا رہا ہے میڈیکل ٹیکنیشن ،ڈسپنسر ، ایل ایچ وی عطائی نہیں ہیں 2007 سے پہلے ڈسپنسر کا امتحان پاس کرنے والوں کو ڈرگ لائسنس جاری ہوسکتا ہے سرکاری ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف اپنی حاضری کو یقینی بنائیں انکی شکایات ،مسائل کے حل کیلئے دفتر کے دروازے ہروقت کھلے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر منظور حسین بلوچ نے کہا کہ کوالیفائیڈ پیرا میڈیکل سٹاف عطائی قطعا نہیں ہیں یہی میڈیکل ٹیکنیشن ،ڈسپنسرز ،ایل ایچ وی بیشتر سرکاری ہیلتھ یونٹس چلا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ یہی پیرا میڈیکل سٹاف عوام کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ 2007سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے مطابق ڈسپنسرز کو ڈرگ لائسنس کے اجراء پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ ایسے افراد جنہوں نے 2007سے پہلے ڈسپنسر کا امتحان پاس کیا ہے۔

انہیں ڈرگ لائسنس جاری ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ مراکز صحت کی بہتری اور عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہم اپنی کوششیں جاری رکھیں گے میڈیکل اور پیرا میڈیکل سٹاف کو چاہیے کہ وہ اپنی ڈیوٹی کو ڈیوٹی سمجھتے ہوئے اپنی روزانہ کی بنیاد پر حاضری کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ سٹاف اور عوام کی مشکلات ،مسائل کے ازالہ کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں انہوں نے ایسے تمام نان کوالیفائیڈ افراد جو پریکٹس کررہے ہیں کے بارے میں کہا کہ جلد ہی ان کے خلاف ایکشن لیا جائیگا لہذا انہیں اپنے مفاد میں غیر قانونی پریکٹس فوری بند کردینی چاہیے۔