عوام کی بلاتفریق خدمت ہی میرا مشن ہے، حاجی عبدالرحمن

Haji Abdul Rehman Taxila

Haji Abdul Rehman Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما چئیرمین فلاحی کمیٹی آصف آباد وممبر کینٹ بورڈ واہ کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 7 حاجی عبدالرحمن نے کہا ہے کہ عوام کی بلاتفریق خدمت ہی میرا مشن ہے۔

انتخابات سے قبل بھی میں نے اپنے قائد چوہدری نثار علی خان سے کروڑوں روپے کے فنڈز اس علاقہ کی تعمیر و ترقی پر خرچ کرائے جبکہ اب تو اربوں روپے کے پروجیکٹس مکمل ہو رہے ہیں ،عوام نے مجھ پر جو اعتماد کا اظہار کیا ہے میں اس پر پورا اترنے کی بھرپور سعی کرونگا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے سادات کالونی میں گلیوں کی پختگی کی نگرانی کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا حاجی عبدالرحمن نے کہا کہ میں نہ صرف اپنے حلقہ انتخاب تک محدود ہوں بلکہ جہاں بھی میری ضرورت ہوگی میں عوام کے لئے پر وقت حاضر ہوں۔

انھوں نے کہا کہ میں تمام ترقیاتی کاموں کی خود نگرانی کر رہا ہوں کیونکہ اگر آج کام معیاری ہونگے تو کل ہمیں پریشانی نہیں ہوگی، چونکہ میرا تعلق اس علاقہ کے عوام سے گہرا ہے اس لئے میں اپنے حلقہ کے عوام کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ نہیں مارنے دونگا بلکہ شیڈول کے مطابق معیاری کام ہو گا۔

انھوں نے کہا میں اپنے قائد چوہدری نثار علی خان، سابق ایم پی اے حاجی ملک عمر فاروق، سردار ممتاز خان، حاجی فیاض خان کا مشکور ہوں کہ وہ میرے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔

اسکے علاوہ میں اسٹیشن کمانڈر واہ کینٹ اور سی ای او واہ کینٹ کا بھی ممنون ہوں کہ انھوں نے میری تجاویز کو ند نطر رکھتے ہوئے ترقیاتی کاموں کی منظور ی دی انشااللہ وارڈ نمبرسات کو پوش علاقوں کے ہم پلہ لاکر دم لونگا۔