قائد عوام شہید زوالفقار علی بھٹو ٹرافی شوٹنگ بال نمائشی میچز کا شاندار انعقاد

Shooting Ball Tournament

Shooting Ball Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد عوام شہید زوالفقار علی بھٹو کی ملکی خدمات اور شہید کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے 38ویں برسی کے موقع پرواحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کے زیر اہتمام کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کمپلیکس کورنگی میں قائد عوام شہید زوالفقارعلی بھٹو ٹرافی شوٹنگ بال نمائشی میچز کا شاندار انعقاد کیا گیا نمائشی میچز میں مرتضیٰ بھٹو الیون اور شاہنواز بھٹو الیون جبکہ دوسرا میچ یونائیٹڈ اسپورٹس شوٹنگ بال کلب اور زاہد نیازی میموریل شوٹنگ بال کلب مابین کھیلا گیا۔

پہلا میچ زاہد نیازی میموریل شوٹنگ بال کلب نے یونائیٹڈ اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کو شکست دے کر جیت لیا میچ کا اسکور 16-10 اور16-13 رہا ، فاتح ٹیم کے محمد اسماعیل، جمیل احمد، جاوید اور عبداللہ نے شاندار کھیل پیش کیا جبکہ ناکام ٹیم کے کاشف ، طاہر بٹ، عاصم اور تحسین نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، قائد عوام شہید زوالفقارعلی بھٹو ٹرافی شوٹنگ بال نمائشی میچز کے سلسلے کا دوسرا میچ کراچی کے نامور کے کھلاڑیوں پر مشتمل مرتضیٰ بھٹو الیون اور شاہنواز بھٹو الیون کے مابین کھیلا گیاتین گیم پر مشتمل یہ نمائشی میچ دلچسپ اور سنسنی خیز ہوا دونوں ٹیموں نے اپنا شاندار کھیل پیش کیا اور شائقین سے خوب داد حاصل کی یہ میچ مرتضیٰ بھٹو الیون نے شاہنواز بھٹو الیون کو 2-1 سے شکست دے کر اپنے نام کر لیامیچ کا اسکور 16-12 ، 10-16 اور 16-14 رہافاتح ٹیم کے وسیم عباس، اویس احمد، شمیم ، رضوان اور خالد نے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیاجبکہ ناکام ٹیم کے یار محمد، حنیف، اعجاز احمد اور عبدالرحیم نے بھی اپنا شاندار کھیل پیش کیا۔

نمائشی میچ کے اختتام پر شایان شان تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر جاوید شیخ ،جنرل سیکریٹری اصغر آرائیں اور انفارمیشن سیکریٹری جانی میمن نے قائد عوامی شہید ذوالفقار علی بھٹو شوٹنگ بال ٹرافی ونر ٹرافی مرتضیٰ بھٹو الیون اور زاہد نیازی کلب کے کپتانوں وسیم عباس اور عبدالرحیم کو جبکہ رنر ٹرافی شاہنواز بھٹو الیون اور یونائٹڈ اسپورٹس کے کپتانوں محمد حنیف اور عاصم بیگ کو پیش کی میچ میں شاندار کھیل پیش کرنے پر وسیم عباس اور یار محمد کو کیش پرائز بھی دیا گیا جبکہ ان میچز میں کھیلنے والے کھلاڑیوں اور میچ ریفریز کو تعریفی اسناد پیش کی گئیں ان میچز کو جمیل احمد، قمرالسلام پیارے، افتخار زیدی اور اکرم پرویز نے سپروائز کیا۔تقریب میں سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر ایم شمیم قریشی ،سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،کراچی ڈویژن کے سیکریٹری محمد اجمل ،پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے رہنماء سلیم انصاری ،محمد حنیف اور دیگر موجود تھے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری