عوام کو بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے لئے اپنے تمام دستیاب وسائل برئوے کار لارہے ہیں

Visit Safai Mohim

Visit Safai Mohim

کراچی: بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ عوام کو بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے لئے اپنے تمام دستیاب وسائل برئوے کار لارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے عید الاضحی کے فوری بعد ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی چئیرمین سید شاکر علی ،میونسپل کمشنر محمد وسیم سومرو ،ڈائریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر ،غوث محی الدین اور پی ،آر،او ڈی ایم سی سینٹرل عالمگیر سیفی بھی انکے ہمراہ تھے ریحان ہاشمی نے افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے اور عوام کو صاف شفاف ماحول کی فراہمی میں افسران و کارکنان نے جس تندہی کا مظاہرہ کیا وہ قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کے عید الاضحی کے بعد جانوروں کی باقیات کو بھی جلد از ٹھکانے لگایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں قائم تمام کچرا کنڈیوں سے کچرے کی منتقلی کے کام کو بلا تاخیر جاری رکھا جائے ریحان ہاشمی نے کہا کہ عوام کو صاف شفاف ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی سست روی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے کہا کہ صفائی کے معیار کو مزید بہتر کیا جائے انہوں نے کچرا کنڈیوں معائنہ کرے ہوئے کہا کہ علاقے میں قائم کچرا کونڈیوں سے فوری طورپر کچرا ٹھکانے لگانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ علاقے میں وبائی امراض کی روک تھام کو یقینی بنایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ کچرا کنڈیوں کو رہاشی علاقوں سے دور کیا جائے تاکہ عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی کو ممکن بنایا انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کی صوارتحال کو بہتر بنا کر ہی صحت مند معاشرے کی تکمیل کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی موجودہ مشینری پرانی ہونے کی وجہ سے تسلی بخش کام کرنے سے قاصر ہے لہذا افرادی قوت کو برئوے کار لایا جائے انہوں نے کہا کہ ہم عوام کو بروقت ان کی دہلیز پر تما م تر بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کا عزم کئے ہوئے ہیں اس حوالے سے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ علاقے میں ناجائز تجاوزات کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں۔