عوام نے لیگی جھوٹ کا بھانڈہ این اے ١٥٤ میں پھوڑ دیا ہے: انجینئر افتخار

Engineer Iftikhar Chaudhry

Engineer Iftikhar Chaudhry

انجینئر افتخار چودھری: نون لیگ کے جھوٹ کے لاری اڈے کے ہاکر دانیال و طلال زبان کو لگام دیں۔عوام نے لیگی جھوٹ کا بھانڈہ این اے ١٥٤ میں پھوڑ دیا ہے۔ ہاکروں کو کوئی وزارت نہیں ملے گی۔ انجینئر افتخار چودھری

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات انجینئر افتخار چودھری نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ طلال چودھری دانیال چودھری اور ہمنوا جتنا جھوٹ بول لیں انہیں ایک ہاکر سے زیادہ اہمیت نہیں ملے گی جو جھوٹ کے لاری اڈے پرکھڑی بس کے لئے جتنا مرضہ شور مچا لیں انہیں کوئی وزارت نہیں ملے گی۔قوم کا حقیقی لیڈر عمران خان ہے لوگ انہیں وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔

انجینئر افتخار چودھری نے کہا این ١٥٤ میں مسلم لیگ نون کی مکر وفریب کی سیاست کا پردہ چاک ہو گیا ہے اور این اے ١٢٢ میں بھی انہیں منہ کی کھانی پڑے گی۔