عوامی طاقت آج بھی میاں نواز شر یف کے ساتھ ہے. شیخ وسیم اکرم

Sheikh Wasim Akram

Sheikh Wasim Akram

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) مسلم لیگ (ن) فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی طاقت آج بھی میاں نواز شر یف کے ساتھ ہے عوام نے اپنے محبوب قائد میاں محمد نواز شریف کو پھر نواز دیا ہے وہ اب بھی عوام کے دلوں پر حکمرانی کر رہے ہیں مسلم لیگ ن کل کی طرح آ ج بھی ملک کی مقبول ترین جماعت ہے اور اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آ ئندہ بھی عوام کی نمائندگی کرتی رہے گی دھاندلی کا رونا رونے والے ایک بار پھر ناکا م ہو گئے لاہور کے ضمنی الیکشن کے نتائج روکنے کی درخواست عوام پر عدم اعتماد ہے.

ہارنے کے بعد سیاسی بلوغت کا ثبوت دینا چاہئے اور عوامی فیصلہ قبول کرنا چاہئے ، ن لیگ مقبول ترین جماعت ہے خدمت کا سفر جاری رکھیں گے انہوں نے لاہور کے ضمنی الیکشن میں شاندار کامیا بی پر مسلم لیگی کارکنوں کو مبارکباددی اور کہا کہ سخت حفاظتی انتظامات کی وجہ سے پر امن ہوئی بہت سارے ووٹر حق رائے دہی سے رہ بھی گئے نتائج تسلیم نہ کرنا مخالفین کی غیر سنجیدگی ہے وہ ہر حال میں جیتنا چاہتے ہیں عوامی فیصلہ قبول کرنا سیاسی بلوغت ہے.