شاہ فیصل زون میں صوبائی وزیر بلدیات کی ہدایت خصوصی صفائی و بیوٹیفکشن مہم کا آغاز

 SHAH FAISAL ZONE DMC KORANGI KARACHI

SHAH FAISAL ZONE DMC KORANGI KARACHI

کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے شاہ فیصل زون میں صوبائی وزیر بلدیات کی ہدایت پر خصوصی صفائی و بیوٹیفکشن مہم کا آغاز کردیا ،مہم کے افتتاح کے موقع پر ناصر حسین شہید فیملی پارک میں پودا بھی لگا یا ۔شاہ فیصل زون میں خصوصی مہم کے پہلے روز شاہ فیصل کالونی کی 7یونین کونسل سے کچرا ،کوڑا کرکٹ ،مٹی اور ملبے کے ڈھیروں کو کچرا کنڈیوں اور شاہراہوں اور گلیوں سے اُٹھا کر ٹھکانے لگا نے کے علاوہ علاقائی سطح پر روشنی کے انتظامات کی بہتری کے لئے اسٹریٹ لائٹس کی درستگی ،تجاوزات اور وال چاکنگ کے خاتمے کے ساتھ سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے انتظامات کی انجام دہی کو یقینی بنا یا گیا ۔مہم کے افتتاح کے بعد ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے سپرٹنڈنگ انجینئر غلام حسین چاچڑ اور دیگر افسران کے ہمراہ خصوصی صفائی و بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے جاری مہم کے معائنے کے لئے شاہ فیصل زون کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر شاہ فیصل زون کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی کو خصوصی مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہاکہ صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کے حوالے سے بلا تعطل انتظامات کو جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو مستقل بنیاد پر صحت مند اور خوبصورت ماحول فراہم کیا جاسکے انہوں نے کہاکہ صاف ستھرا سرسبز ماحول ہماری اولین ترجیح اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی اور غفلت قطعی برداشت نہیں کیا جائیگا،بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے افسران وملازمین عوامی خدمات کو اپنا شعار بنائیں اور بلا تفریق تمام علاقوں میں صاف ستھرا صحت مند ماحول کے قیام کے ساتھ دیگر بلدیاتی انتظامات کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنا ئیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہاکہ خصوصی صفائی مہم کے دوران صاف ستھرا سرسبز ماحول کے قیام کے ساتھ بلدیاتی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچا یا جائیگا انہوں نے اعلان کیا ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے حوالے سے شاہ فیصل زون میں 10 ہزار پودے عوام کے تعاون سے لگا ئے جائیں گے اس موقع پر انہوں نے محکمہ پارکس کو ہدایت کی کہ تحفظ ماحولیات کے حوالے سے عوامی شعور کو بیدار کیا جائے اور پودو اور درختوں کی حفاظت اور اس کی آبیاری کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں مختلف علاقوں کے دورے پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے علاقہ معززین اور عوامی وفود سے ملاقات کی اور اُن سے علاقائی سطح پر بلدیاتی مسائل سننے کے بعد موجود پر موجود افسران کو شکایات کے ازالے کے احکامات صادر کئے ۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صحت مند ماحول کے قیام میں بلدیہ کورنگی سے تعاون کریںصفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کے قیام میں ہاتھ بٹا ئیں گھرکا کوڑا کرکٹ مقررہ مقام پر ڈالیں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع شاہ فیصل سمیت ضلع کورنگی کے چپے چپے کو بلدیاتی مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے تمام تر وسائل اور کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے ۔