عوام کی بے لوث خدمت ہی مسلم لیگ ن کی حکومت کا شعار ہے۔ ر انا مبشر اقبال

PML-N

PML-N

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی رہنما، کوارڈئینیٹر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا مبشر اقبال نے گذشتہ روزعوامی وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ محمدنواز شریف کا دل پاکستان کے عوام کی محبت سے سرشار ہے اور ان کی قیادت میں جس قدر ترقیاتی کام کئے گئے ہیں ان کا محور عام آدمی کی بھلائی اورخوشحالی ہے اور مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کا مستقبل روشن کرنے کیلئے دن رات ایک کیا ہوا ہے ـانہوںنے کہا کہ سیاست کو کھیل تماشا سمجھ کر شعبدہ بازیوں سے عوام کو دھوکہ دینے والے ناکامی کا منہ دیکھیں گے اورجو سیاسی عناصر ملک میں ابتری چاہتے ہیں ان کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کا دور پاکستان کا سنہری دور ہے ـ چار برس کے دوران ترقیاتی منصوبوں سے فلاح عامہ کے مشن کو آگے بڑھایا گیا ہے ـمحمد نواز شریف کے دور میں دنیا کی تاریخ کے سستے ترین ، شفاف اور تیزرفتار بجلی کے منصوبے لگے ہیں اوران منصوبوں میں ایک پائی کی بھی کرپشن نہیں ہوئی بلکہ منصوبوں میں غریب قوم کے اربوں روپے بچائے گئے ہیں ـ تاریخ محمد نواز شریف کے دور کو پاکستان کے شفاف ترین دور کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے گیـرانا مبشر نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت تمام علاقوں کی یکساں ترقی کی پالیسی پر عمل پیرا ہےـ عوام کی بے لوث خدمت ہی مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا شعار ہے اورگزشتہ چار برس کے دوران رکاوٹوں کے باوجود فلاح عامہ کے منصوبوں کوشفافیت اوررفتار کے ساتھ مکمل کیاگیا ہے۔ محمد نوازشریف کے دورمیں پاکستان نے بے مثال ترقی کی ہے اور ہمارے مخالفین کو ملک کی تیزرفتار ترقی کھٹکتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمارا جینا مرنا عوام کیساتھ ہے اور پاکستان کو آگے بڑھنے سے روکنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی ۔پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے والے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں۔ عوامی خدمت سے عاری سیاستدان صرف ملک وقوم کا وقت ضائع کررہے ہیںـپاکستان نازک دور سے گزررہاہےـانہوںنے کہاکہ افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کرنے والے سیاسی عناصر کو ہوش کے ناخن لینے چاہیےـپاکستان کو نفاق نہیں اتفاق کی طاقت سے آگے لے کر جاناہےـترقی کے دشمنوںکا ایجنڈا کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گےـ

شعبہ نشرواشاعت
03226390480