عوام کی خدمت کرنا اور ان کے جان و مال کی حفاظت کرنا پولیس کے فرائض میں شامل ہے، علی ناصر رضوی

Kasur

Kasur

قصور (رشید احمد نعیم) ”عوام کی خدمت کرنا اور ان کے جان و مال کی حفاظت کرنا پولیس کے فرائض میں شامل ہے۔ امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنائے بغیر عوام کو تحفظ فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ اس لیے میں نے امن امان کی صورت حال کو بہتری بنا نے کی قسم کھائی ہوئی ہے ۔انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب ضلع قصور امن کا گہوارہ بن جائے گا ۔ عوام سکھ چین سے زندگی بسر کریں گے جبکہ جرائم پیشہ افراد کے لیے زمین تنگ کر دی جائے گی”۔

ان خیالات کا اظہار ڈی پی او قصور علی ناصر رضوی نے تھانہ پتوکی میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذیدکہا کہ میں خدمت خلق پر یقین رکھتا ہوں۔ پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں عوام کو انصاف انکی دہلیز پر مہیا کیا جا رہا ہے کرپشن کو ختم کئے بغیر جرائم کا خاتمہ ناممکن ہے ضلع بھر میں 28پولیس اہلکاروں نے عوام کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش فرمایا جو پولیس کی عوامی خدمت کے جذبات سے سرشار ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ضلع بھر میں سینکڑوں منشیات فروشوں ،رسہ گیروں ،قبضہ مافیا ،اور سنگین وارداتوں کے مرتکب افراد کوقانونی شکنجے میں لا کر منطقی انجام تک پہنچایا محکمہ پولیس کے مورال کو عوام کے نگاہوں میں بلند کیا انشااللہ میری تعیناتی تک گھناو نے دھندے کرنے والے افراد ضلع میں نظر نہیں آئیں گے ضلع میں گشت کے نظام کو بہتر سے بہتر کر رہے ہیں خود سائلین کے ساتھ رابطے میں رہتا ہوں ۔ تھانہ ،چوکی میں سفارشی کلچر کو ختم کیا گیا ہے۔

ضلع بھر میں جرائم کا قلع قمع کر کے دم لوں گا ایک ماہ میں چالیس سے زاہد پولیس افسران کو dismis کر چکا ہوں پولیس کے ملازمینpublic serventبن کر رہیں ورنہ گھر چلے جائیں ہر ہفتے مختلف جگہوں پر کھلی کچہریا ں ہوں گی اور 24گھنٹے میںشنوائی ہو گی صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایماندار اور خلوص نیت سے کام کرنے والے صحافی معاشرے سے برائیوں کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں عوام کے مسائل سن کر موقع پر احکامات جاری کر دیے۔

اس موقع پر رانا ممتاز علی خاں ،سیٹھ عابد عزیز ،امجد علی چوہدری،رانا تنویر اسلم،رشید احمد نعیم ،شفاقت ذرگر،غلام محی الدین ،محمد کاشف، محمد عرفان ،چوہدری فیاض احمد،استاد لڈو،محمد یاسین نے ضلعی پولیس کی بلا تفریق جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کو خصوصی طور پر سراہا۔مختلف وارداتوں میں عوام سے لوٹی رقم برآمد ہونے پر متعلقہ مالکان میں تقسیم گئی۔چیئرمین یونین کونسل حبیب آباد سیٹھ عابد عزیز نے DPO کو مقامی مسائل سے آگاہ کیا۔

رشید احمد نعیم صدر الیکٹرونک میڈیا حبیب آباد پتوکی
سینئر ممبر کالمسٹ کونسل آف پاکستان