عوامی خدمات کے حوالے سے فرائض میں غفلت برداشت نہیں کرونگی۔ قرةالعین میمن

کراچی :ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن کا میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ شاہ فیصل زون کے علاقے رفاہ عام میں قائم حسرت موہانی فیملی پارکو منی ZOO کا اچانک دورہ کر کے پارک میں متعین عملے کی حاضری کا معائنہ کیا۔

فیملی پارک میں سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے محکمہ پارکس کو ہدایت کی کہ فیملی پارک اور منی ZOOمیں عوام کو ہر ممکن تفریحی سہولت کی فراہمی کو یقنی بنا یا جائے پارک میں صفائی وستھرائی روشنی کے انتظامات کی بہتری اور پارکس کے اطراف جراثیم کش ادویات کا اسپرے تواتر کے ساتھ انجام دیا جائے۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے حسرت موہانی پارک و منی ZOO میں تعینات عملے کی حاضری چیک کی اور اس موقع پر انہوں نے کہاکہ محکمہ پارکس تمام فیملی پارکوں اور کھیل کے میدانوں کی تعمیر و ترقی ،تزئین وآرائش کے حوالے سے اقدامات کو مزید تیز کرے اور پارکوں میں عملے کی روانہ حاضری کو یقینی بنایا جائے۔

ایڈمنسٹریٹر قرة العین میمن نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکماجاتی افسران کو ہدایت کی کہ وہ خود اور اپنے ماتحت عملے کی حاضری یقینی اور فتری اوقات کی پابندی کریں انہوں نے کہاکہ عوامی خدمات کے حوالے سے فرائض میں غفلت اور لاپراوہی برداشت نہیں کروں گی تمام افسران و عملہ تندہی کے ساتھ علاقائی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے ھوالے سے اپنے فرائض انجام دیں۔

Administrator Baldiya Karachi

Administrator Baldiya Karachi