عوامی تعاون کے ذریعے فیملی پارکوں، کھیل کے میدانوں کو صحت مند تفریحی مراکز میں تبدیل کیا جائیگا

DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دیکر ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور ترقیاتی منصوبوں کی حفاظت کے ساتھ عوام کو بنیادی بلدیاتی مسائل سے چھٹکارہ دلائیں گے، عوامی تعاون کے ذریعے ضلعی حدود میں قائم فیملی پارکوں،کھیل کے میدانوں کو صحت مند تفریحی مراکز میں تبدیل کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے ملیر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کے تحت جاری انتظامات اور ایف سائوتھ ملیر کے علاقے میں فیملی پارکس کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر فوکل پرسن ملیر ماڈل کالونی زون سفیر حسین ،یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین ،وارڈز کونسلرز کے علاوہ بلدیہ کورنگی کے افسران بھی موجود تھے ۔چیئر مین سید نیئر رضا نے فیملی پارکوں کا معائنہ کرتے ہوئے محکمہ پارکس بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی کہ تمام پارکس کو فی الفور تعمیر و مرمت کرکے فعال بنایا جائے تاکہ عوام کو صحت مند تفریحی کے مواقع فراہم کئے جاسکیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ عوام اپنے علاقوں اور علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کو اون کریں تاکہ باہمی تعاون کے ذریعہ ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی سے ہمکنار اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے ضلع کورنگی کو مسائل سے پاک بنایا جاسکے چیئر مین سید نیئر رضا نے عوام کو یقین دلا یاکہ ملیر ماڈل کالونی زون کے تمام یوسیز میں تعمیر و ترقی اور بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں ،فیملی پارکوں ،کھیل کے میدانوں سمیت گرین بیلٹس کو سرسبز بنا نے کے ساتھ پارکوں اور کھیل کے میدانوں کو صحت مند تفریحی سرگرمیوں کے حصول کا مرکز بنا یا جائیگا۔

پبلک ریلیشن آفیسر۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی