عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی سے مسائل کا خاتمہ کرینگے۔ نثار سومرو

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار سومرو نے کہا ہے کہ تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات ضلع کورنگی کی حدود میں برداشت نہیں کیا جائیگا بلا تفریق سرکاری اراضی، شاہراہوں اور فٹ پاتھوں پر قائم ایسے تمام تر غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کا بلا تفریق فی الفور خاتمہ کیا جائے یہ ہدایت انہوں نے ضلع کورنگی کے شاہ فیصل زون کے مختلف علاقوں میں جاری انسداد تجاوزات مہم کے افسران و عملے سے کہی واضح رہے کہ ضلع انتظامیہ کورنگی اور بلدیہ کورنگی کے باہمی اشتراک سے علاقہ پولیس اور رینجرز کے تعاون سے شاہ فیصل زون کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے دوران 100سے زائد غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا جن میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم چبوترے ،گیراج اور سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر رکھے گئے ٹھیلے کیبنز ہٹا دیئے گئے۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار سومرو نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے محکمانہ کارکردگی کو مزید بہتر بناکر عوامی خدمات کی انجام دہی کو یقینی بنا ئیںایڈمنسٹریٹر نثار سومرو نے کہاکہ بلدیہ کورنگی کے عوامی خدمت سے سرشار افسران و ملازمین اور عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی سے مسائل کا خاتمہ کرکے شہر کا مثالی ضلع بنا ئیں گے انسداد تجاوزات کے حوالے سے جاری مہم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی کہ تجاوزات اورغیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کو یقینی بنا نے کے ساتھ اس کی روک تھام کے لئے موثر نگرانی کا نظام قائم کیا جائے۔