پنجاب اسمبلی: الطاف حسین کے فوج کے حوالے سے بیان کیخلاف قرارداد

Punjab Assembly

Punjab Assembly

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے فوج کے حوالے سے بیان کے خلاف اسمبلی سیکریٹریٹ میں قرارداد جمع کرا دی،قرار داد میں الطاف حسین کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے

پنجاب اسمبلی میں یہ قرارداد مسلم لیگ ن کی خاتون رکن راحیلہ خادم حسین کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ موصول ہونے والے قرارداد کے متن کے مطابق ملک کی سلامتی اور قومی مفادات کے متعلق معاملات انتہائی حساس ہیں،اس موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے انتہائی محتاط رہنا چاہیئے

قرارداد کے مطابق اس غیر ذمہ دارانہ بیان سے عوامی احساسات اور جذبات بھی مجروح ہوئے ہیں، قرارداد میں الطاف حسین کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔