کوٹلہ ارب علی خان کی خبریں 16/7/2016

Derakotla

Derakotla

کوٹلہ ارب علی خان : ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد کوٹلہ ڈاکٹر علی احمد طاہر کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کیلئے موضع مرزا طاہر گئے انھوں نے مرحومہ کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر چوہدری محسن لنگڑیال چیئرمین یونین کونسل لنگڑیال، ملک ظریف اعوان سمرالہ، زوالفی بٹ ککرالی و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کوٹلہ ارب علی خان : عوام کا معیار زندگی بلند کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے نظام کی تبدیلی کے لیئے جتنے عملی اقدامات موجودہ دور میں کیے گئے ماضی میںان کی مثال نہیں ملتی حلقہ پی پی 115 کو تعمیر و ترقی کے حوالے سے مثالی حلقہ بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور انکے حل کیلئے چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد نے کیا وہ یونین کونسل بہورچھ کے گاوں کھرانہ پیر غازی میں بہت بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے انھوںنے کہا کہ تین سالہ دور اقتدار حلقہ میں تعمیر ترقی کے حوالے سے کئی میگا پراجیکٹس جاری ہیں قومی خزانے کی ایک ایک پائی قوم کی امانت سمجھ کر دیانت داری کے ساتھ عوامی فلاحی منصوبوں پر خرچ کی جا رہی ہے اس موقع پر چوہدری شاہد انور ایڈوکیٹ وائس چیئرمین یونین کونسل بہورچھ، بلال مہندی بھاٹی ، چوہدری افضل بہورچھ، چوہدری اشرف بہورچھ، عقیل کوہلی ، مولوی سجاد حسین بہورچھ سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔