پنجاب اسمبلی : پری بجٹ بحث میں صرف 63 ارکان نے تجاویز پیش کیں

Punjab Assembly

Punjab Assembly

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی میں گزشتہ ہفتے بجٹ سے قبل جو اجلاس مکمل ہوا، اس میں صرف 17 فیصد ارکان نے آئندہ بجٹ کیلئے تجاویز پیش کیں، 371 ارکان کے ایوان میں صرف 63 نے اس بجٹ میں حصہ لیا۔ 20 ویں اجلاس کی 13 نشستیں 17 روز جاری رہیں۔

خواتین ارکان نے زیادہ تر اظہار خیال کیا۔ 76 خواتین ارکان کے اجلاس میں صرف 17 نے بجٹ تجاویز پیش کیں۔ زراعت ، تعلیم ، صحت پر زیادہ تر توجہ مرکوز رہی۔